سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بھی متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے ایک جلسہ منعقد اہوا جس میں ایم ایم اے کی کال پر شامل جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی گرین چوک مینگورہ میں ہونے والے جلسہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد امین ، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہو گا کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کشمیرکے حوالے سے متحدہ مجلس عمل کا پالیسی بالکل واضح اور دو ٹوک ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودرادیت کی جدوجہد کو تقویت مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی درندوں کیلئے کشمیر قبرستان بن چکا ہے اس موقع پر جلسہ میں شریک لوگوں نے کشمیر یوں کے حق میں نعرے لگائیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا اس موقع پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم کبل رحمت علی خان ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، تحصیل کونسلر یوسف علی خان ، جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اُمیدوار برائے پی کے 84 ڈاکٹر امجد ، ناظم اشفاق خان ایڈوکیٹ ، متوقع اُمیدوار صوبائی اسمبلی اعجاز خان ، جے یو آئی ترجمان شاہی نواب باچہ اور خصوصاً جماعت اہلحدیث سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور دیگر کارکنوں نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔
1,774 total views, 2 views today