سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے بااخر علماء کرام بھی تنگ آگئے ، نمازوں کے بعد صوبائی ، مرکزی حکومت او ر واپڈا کو بددعائیں دینے لگے ہیں، شہر کاسب سے طویل بریک ڈاؤن مینگورہ شہر کے گرین چوک سے لیکر پولیس لائن تک ہوتی ہے، جہاں پر ہر دس منٹ کے بعد پانچ گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے،
جس سے مساجد میں وضو کیلئے پانی دستیا ب نہیں ہوتا ، جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے جنریٹر بھی جواب دیتا ہے، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ انے اور حکمرانان اور محکمہ واپڈا کیلئے دعائیں کرنے کے بعد اب مساجد میں علماء کرام ان لوگوں کو بددعائیں دینے لگے ہیں، علماء کرام کا کہنا ہے کہ جب بھی رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوتا ہے ، حکمرانان وقت اورمحکمہ واپڈا روزہ داروں کو تنگ کرنا شروع کردیتے ہیں، اور بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام کردیتے ہیں،
390 total views, no views today


