سوات،یونیورسٹی آف سوات نے مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم ماسٹرکے طلباء وطالبات کووزیراعظم کی ’’ری ایمبرسمنٹ سکیم ‘‘کے تحت فیسوں کی واپسی کاسلسلہ شروع کردیاہے اس حوالے سے جمعرات کے روزایک تقریب مین اوڈیگرام کیمپس میں منعقدہوئی جس میں طلبہ کوفیسوں کی واپسی کے سلسلہ میں سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ اس موقع پریونیورسٹی
کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات میں وزیراعظم کی سکیم کے تحت فیسوں کی واپسی کے ضمن میں ایک کروڑ تین لاکھ روپے کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر محمد جہان زیب خان نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی یہ سکیم اس حوالے سے خوش آئندہے کہ اس کے نتیجہ میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہونہارطلبہ کواعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے مواقع میسرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم سے یونیورسٹی آف سوات کے کل 549طلباء وطالبات مستفیدہوں گے۔وائس چانسلرنے کہاکہ وزیراعظم کی اس سکیم کے علاوہ یونیورسٹی نے بھی گزشتہ ایک سال کے دوران غریب طلباء وطالبات کو’’نیڈبیسڈسکالرشپ‘‘کی مدمیں 18لاکھ روپے فراہم کئے ہیں اس کے علاوہ میرٹ سکالرشپ کے تحت ہونہارطلبہ کومجموعی طورپر16لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اگلے سال بعض نجی اداروں کے ساتھ بات چیت کرکے نیڈبیسڈ سکالرشپ کے دائرے کووسیع کیاجائے۔
436 total views, no views today


