مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود تحصیل امیر قاری داود الحسن اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ائندہ الیکشن میں عوام کی تعاون سے جے یو ائی صوبے میں ایک مضبوط حکومت بناکر عوام کی حقوق انکی دہلیز پر دینگے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے عوام کی حقوق غصب کرکے علاقے اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے عوام 2018کے الیکشن میں انکی ساتھ ہونے والے ایک ایک زیادتی کا بدلہ ووٹ کی ذریعے ان لوگوں سے لیکر جے یو ائی کا ساتھ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ دارمئے ازاد بانڈہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی کثیر تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شامل ہونے کا اعلان کی جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام نے جے یو ائی کے ہاتھوں صوبے میں تبدیلی حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے او راس بات کا زندہ ثبوت عوام کی بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر جے یو ائی میں شامل ہونا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جے یو ائی اقتدار میں اکر غریب عوام کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے اور اس صوبے کی حقوق صوبے کی عوام پر خرچ کرکے سرکاری خزانے کو دھرنوں پر لگانے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام مذید کسی کی جھوٹ اور فریب کی نعروں میں نہ ائے اور الیکشن2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیں
1,292 total views, 2 views today