بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے ساتھ بالااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا دوخواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کے بٹل ، گرم چشمہ اور کھوئی رٹہ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ سے 24 سالہ صبا آزاد اور 36 سالہ نگینہ اقدس زخمی ہوگئیں۔پاک فوج نے بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا اور بلااشتعال فائرنگ کرنے والی چوکیوں کونشانہ بنایا۔
1,540 total views, 2 views today
Comments