سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) نیکپیخیل کے سیاسی نمائندگان اور عوام کا جرگہ ، ڈھیرئی سے کانجوچوک تک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی بھی کیا گیا ، عوام ہائی وے کے لئے زمین نہ دینے کے نعرے ، علاقے کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا گیا ، جرگہ دمغار روڈ کے قریب ہفتہ کے دن منعقد ہوا جس میں سیاسی نمائندگا ن سعیدخان ، فتح اللہ خان ، رشید احمد ، ملک ریاض ، سید افضل شاہ ، فیروز شاہ خان ،رحمت علی خان ،ذہین خان ، ریاض احمد ،عظمت علی خان اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع انہوں نے کہا کہ ہائی وے کے لئے ہم زمین دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ، حکومتی حکام ہائی وے کے جگہ کو تبدیل کیا جائے اور بے چارے عوام کو مزید تکلیف نہ دیا جائے ، عوام اور سیاسی نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ نیکپیخیل نے کبل باغیچہ ، ایف کیمپ کانجو ، چھاونی ، ائیر پورٹ کے لئے زمینیں دی ہیں جبکہ اب ہائی وے کے لئے حکومت کے جانب سے نشانے اور مارکنگ ہمیں قبول نہیں ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کردیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ عوام کو مزید تکلیف کا سامنا نہ ہوں ، جرگہ میں عوام نے یونین کونسل کے سطح پر کمیٹیاں بنائی جو اگلے لائحہ عمل تیار کریں گے ، جرگے کے بعد سیاسی نمائندوں اور عوام نے دمغار روڈ سے کانجو چوک ریلی بھی نکالی اور کانجو چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں علاقے کے عوام نے انصاف کے لئے نعرے لگادئے ۔احتجاج میں اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد بھی موقع پر موجودتھے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے ، اس حوالے سے چند پہلے علاقے کے عمائدین کے ساتھ اے سی آفس میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ، احتجاج کے موقع پر کانجو پولیس کے جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی گئی ۔
2,258 total views, no views today



