کبل(الطاف خا ن سے ) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پاکستان کے تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جبکہ صوبائی حکومت نے عمران خان کے زیر سایہ ناچ گانوں اور دھرنوں کو ترجیح دے کر پانچ قیمتی سال ضائع کئے اور پوری قوم کو اذیت میں مبتلا کردیا ،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے تاحال کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا ،، دھرنوں کے ماہر اور یو ٹرن لینے والے نے پختون قوم کے ترقی اور حقوق کے لئے تاحال کچھ نہیں کیا،عوامی نیشنل پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر منتخب ممبران اسمبلی اپنے نام کی تختیاں لگا کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، اے این پی رہنما خورشید خان اور انکے خاندان کا علاقے کے تعمیر وترقی کے لئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ،اے این پی دور اقتدار میں توتانوبانڈئی گرلز ہائی سکول کو سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ،عنقریب یوسی توتانوباندئی میں دیگر پارٹیوں کے سرگرم سیاسی شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ،2018الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں کا صفایا کرکے اے این پی دور کے شر وع کردہ ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کرکے جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل توتانوبانڈئی کے صدر اصغر خان،جی ایس ابراہیم شاہ سمیت سینئر رہنما موسی خان لالہ،اکبر شاہ ٹیغک ،شیر احمد ،ایوب خان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں خالی اعلانات اور اے این پی دور کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگا نے والے منتخب ممبران اسمبلی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین نے ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اے این پی دور حکومت کے ترقیاتی کام دیگر تمام ادوار پر بھاری ہیں صوبہ نام کی تبدیلی،این ایف سی ایوارڈ،صوبائی خود مختاری،کالا باغ ڈیم ،یونیورسٹیوں ،کالجز اور سکولوں کا قیام،سڑکوں کی تعمیر،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،بندوق کلچر کے بجائے تعلیم کافروغ اور دیگر لاتعداد منصوبوں کے بدولت پختون قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیا تھا لیکن بد قسمتی سے گزشتہ الیکشن میں تبدیلی کے نام پر نا اہل لوگ منتخب ہوئے جنہوں نے ترقی کا پہیہ جام کرکے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے لہذا پوری قوم اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اے ین پی کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہو جائیں تاکہ 2018الیکشن میں مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں سے نجات دلا کر عوامی حکومت قائم کی جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی رہنما خورشید خان اور انکے خاندان کا علاقے کے لئے قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔
1,076 total views, no views today



