مٹہ ( رحیم خان سے ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان ،پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے حقیقی معنوں میں اس بارے ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں باچاخانی کیساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجود ہ صوبائی حکومت نے جھوٹ منافقت اور عوام کو دھوکہ کرنے میں ریکارڈ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سودکی نظام کو ختم کرنے والے صوبائی حکومت نے صوبے کو تاریخ کی بدترین سودی قرضوں میں دھکیل کر سالانہ سود کی مد میں 18کروڑ روپے ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت اور نام نہاد تبدیلی لانے والوں کی تمام وعدے جھوٹ نکلے ہیں عوام ان لوگوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سربانڈہ یونین کو نسل ارکوٹ میں ایک بڑی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے قاسیم خان حسین علی خان ناظم پرویز خان محمد زوبیر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد میں اہم خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنے الیکشن کی تمام وعدوں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اس وقت صوبائی حکومت کے ذمہ دار تاریخی بوکھلاہٹ کی شکار ہوکر بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو ظلم موجودہ صوبائی حکومت نے غریب عوام پر میرٹ انصاف اور اصلاحات کی نام پر کی ہے اسکی مثال اس سے پہلے موجود نہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے روزگار چھین کر سرکاری نوکریاں اپنوں کو دیکر ان غریب نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل دی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام باچاخانی کا ساتھ دیکر ان نام نہاد تبدیلی والوں کی کڑی احتساب کی جایئگی
956 total views, 2 views today