مٹہ ( رحیم خان سے ) مٹہ میں نامعلوم چوروں کے طرف سے بھینسوں کی چوری کاسلسلہ جاری گذشتہ رات کو مذید چار بھینسوں کو مویشی خانہ سے نکال دی گئی مٹہ بازار کے چوکیداروں کے جمعدار کے ڈیوٹی کے دوران مداخلت پر نامعلوم چور دو بھینسوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے دو کو چوری کرنے میں کامیاب پولیس نے رپورٹ درج کی ہے بھینس چوروں کی گروہ کو پہنچنے میں تاحال پولیس ناکام مٹہ میں بھینسوں کو چوری کرنے واقعات میں اضافے سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے تفصیلات کے مطابق حالیہ ایک مہنے سے مٹہ کی مختلف علاقوں سے بھینسوں کو چوری کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ رات کو یہ نامعلوم چور مذید چار بھینسوں کو مویشی خانوں سے نکال کر چوری کررہتے کہ ان چاربھینسوں سے دو بھینسیں مٹہ بازار میں رات کو چوکیداری کرنے والے جمعدار نے ان چوروں سے چھوڑانے میں کامیاب ہوئے جبکہ چور باقی دو بھینسیں چوری کرنے میں کامیاب ہوکر چلے گئے ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے یادرہے کہ پچھلے ایک ماہ سے مٹہ میں بھینسوں کو چوری کرنے اور تاحال تک ملزمان کا پتہ نہ لگنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ادھر دوبھینسوں کو چوری ہونے سے بچانے پر مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے بازار میں رات کو ڈیوٹی دینے والے جمعدار کے کارکردگی کو سراہا اور نقد انعام بھی دیا ۔
1,160 total views, no views today



