سوات، سوات سرینا ہوٹل کی انتظامیہ نے سوات سرینا ہوٹل ایمپلائیز یونین کے بعض عناصر کے طرف سے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اس احتجاج کو ملازمین یونین کی جانب سے ہوٹل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے ، سوات سرینا ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے
کہ ہوٹل انتظامیہ ضرورت کے مطابق روزانہ اجرت پر چند افرد کو بھرتی کرتا ہے اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات اختتام کو پہنچتی ہیں اور اسی معاہدہ کے تحت دو افراد کی خدمات انجام کو پہنچی ہیں انتظامیہ کے بیان کے مطابق سوات سرینا ہوٹل اپنے ملازمین کو تمام تر سہولیات عیدی، میڈیکل ، انشورنس ، پرویڈنٹ فنڈ مہیا کرت اہے اور ہر سال بذریعہ قرعہ اندازی ایک ملازم کو ہوٹل کے خرچ پر حج کی سعادت کے لئے بھی بھیجتا ہے ، پریس ریلیز کے مطابق نقل مکانی (IDPs) کے دوران جب ہوٹل بند تھا ۔ 2008 سے لیکر 2010تک جب تمام ادارے اپنے ملازمین کو فارغ کررہے تھے ، لیکن سوات سرینا ہوٹل نے اپنے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا ، بلکہ ان کو ان کی خواہشات کے مطابق متبادل سرینا ہوٹلز میں نوکری دی ، ان کی تنخواہیں دی اور ان کی مالی مدد کی ، پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ سوات سرینا کے ملازمین یونین کو ہوٹل پالیسی کے بارے میں مکمل معلومات ہے لیکن اس کے باوجود ہوٹل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں سوات سرینا انتظامیہ نے واضح کیا کہ وہ اپنے ملازمین کا ہر قسم کا خیال رکھیں گے اور ان کے بہتر مفاد کے لئے کام کریں گے ، سوات سرینا ہوٹل کے تمام ملازمین مقام ہیں جن کو باقاعدہ فنی تربیت دی جاتی ہے ۔ اس کے باوجود کہ سوات مشکل دور سے گزررہا ہے ، سوات سرینا ہوٹل کی انتظامیہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرررہا ہے ۔
728 total views, no views today


