سوات، بحرین کے علاقہ سیرئی کے رہائشی نارنج شاہ نے کہاہے کہ ان کا سات سالہ بیٹا ہسپتال میں پڑاہے مگر مالی حالت ابترہونے کی وجہ سے علاج معالجہ جاری نہیں رکھ سکتا،میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چار ماہ قبل ان سات سالہ بیٹاشیرعلی گرگیاجس سے اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا اس وقت اسلام آباد میں بیٹے کا علاج کرایاجہاں سے اسے فارغ کردیا گیا مگرہاتھ کا زخم ٹھیک نہیں ہورہاتھاجس کامختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرایا اورتمام جمع پونجی خرچ کرڈالی مگر افاقہ نہیں ہوا ،انہوں نے کہاکہ اب ایک ہفتہ سے ان کا بیٹاشیرعلی سنٹرل ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں پڑا ہے ،ڈاکٹرکہتے ہیں کہ بروقت علاج نہ ہوا توبچے کا ہاتھ کاٹاجائے گا،انہوں نے کہاکہ میرے پاس علاج جاری رکھنے کیلئے کچھ بھی نہیں رہا ،فریادلے کر مقامی ایم پی اے کے پاس گیا مگران سے ملاقات نہیں ہوسکی ،انہوں نے بیٹے کا علاج جاری رکھنے اوراس کا ہاتھ کاٹنے سے بچانے کیلئے حکومت اورمخیرافرادسے مددکی اپیل کی ہے،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے حضرات 03438916133پررابطہ کریں میں تاحیات دعائیں دوں گا۔
896 total views, no views today


