سوات (ایم آر سے ) سوات میں تین ماہ میں15000 ڈرائیونگ لائسنس جاری ، 6سال سے پڑے لائسنس جاری کئے گئے ، انٹر نیشنل لائسنس کا بھی اجراء ، ذرائع کے مطابق سوات پولیس نے گذشتہ تین ماہ میں15000 ڈرائیوروں کو کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ، جس میں چھ سال سے پڑے لائسنس بھی شامل ہیں جبکہ سوات کی تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے جوکہ بلکل مفت جاری کئے جارہے ہیں ، سوات میں ون ونڈو اپریشن اور آسان طریقے سے لائسنس کے اجراء پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
1,948 total views, no views today
Comments



