کبل(الطاف خان سے ) پاکستان تحریک انصاف کا عوام کے سہولت کے لئے اہم کارنامہ،یونین کونسل توتانوبانڈئی کو تین دن مسلسل نادرا موبائل وین فراہم ،سینکڑوں مرد و خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ،اہلیان علاقہ کا پی ٹی آئی کو خراج تحسین،مستقبل میں ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ ،تفصیلات کے مطابق عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی یو سی توتانوبانڈئی کے ضلعی کونسلر حمید خان،اقبال بلند،نواب خان،ادریس خان،رحم گل اور دیگر کی کوششوں سے اہلیان علاقہ کی سہولت کے لئے تین دن نادرا موبائل وین فراہم کی گئی جو آج بروز جمعرات بھی توتانوبانڈئی میں موجود ہوگی اس موقع پر ضلعی کونسلر حمید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول عام لوگوں خصوصا خواتین کے لئے انتہائی مشکل مرحلہ بن چکا ہے اسی وجہ سے عوامی مشکلات ختم کرنے کے لئے نادرا موبائل وین کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بدولت خواتین و حضرات کو شناختی کارڈ بنوانے اور رینیول کی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بروز منگل اور بدھ سینکڑوں افراد اس سہولت سے استفادہ کرچکے ہیں جبکہ آج بروز جمعرات بھی نادرا موبائل وین علاقے میں کام کرے گی جس سے اکثریت لوگوں کی ضرورت پوری ہوجائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جو لمحہ بہ لمحہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اہلیان علاقہ نے نادرا موبائل وین کے فراہمی پر ضلعی کونسلر حمید خان اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
2,192 total views, 2 views today