مینگورہ (سوات نیو ز ڈاٹ کام ) سیدوٹیچنگ ہسپتال پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت فضل سبحان منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن محمد آیاز اور سینئر نائب صدر طارق خان کے علاوہ تمام کیبینٹ کے ارکان نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی پیرمیڈیکل ایسوسی ایشن کے پی کے کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کا اعلان کیا ۔سات مارچ کو سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور صوبے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکرپشاور کے جلسے میں شرکت کریں گیاور پیرامیڈکس کے جائز مطالبات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
1,380 total views, no views today
Comments



