کبل (تحصیل رپورٹر) تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے بغیر کوئی فرد معاشرے میں مفید شہری بھی نہیں بن سکتا نوجوانوں کو تعلیم کیسا تھ سا تھ کھیل کے میدان میں بھی سر گرمیاں رکھنا چائیے ان خیا لا ت کا اظہار تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے گذشتہ روز ڈا گے میں انٹر مڈل سکولز کے سالانہ تقریب 2017کے تقسیم انعا مات سے خطاب کر تے ہوئے کیاتقریب کی صدار ت محمد آمین DDEOمحکمہ تعلیم سوات نے کی جبکہ مہمان خصو صی حاجی رحمت علی تھے تقریب میں ملک اختر علی ،مجید اللہ خان ،SDEOفضل خا لق ، ہیڈ ماسٹر محمد عارف کے علا وہ دیگر مہمانوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر ملک اختر کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ مڈل سکول علیگرامہ کو ونر ٹرافی دی گئی تقریب میں طلباء نے ملی نغمے ،نعت ، تقاریر اور تلا وت پیش کی اس موقع پر اختر علی نے سپورٹس سیکر ٹری سوات کو سپاس نامہ پیش کیا تقریب سے سکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف، اختر علی ، مجید اللہ خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم بلندیوں کو چھوُ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ سکولوں کی کارکر دگی میں نما یا ں اضا فہ ہوا ہے جس میں ڈھیرو کبل سکول کی بہتر کارکردگی سب کے سامنے ہے جس پر ہم سب فخر کر تے ہیں تقریب سے مہمان خصو صی حا جی رحمت علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے سا تھ کھیل کود پر بھی خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ صحت مند دماغ کے لئے تندرستی لازمی ہے اس موقع پر تحصیل نا ظم نے 10ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔
1,938 total views, no views today



