کبل (الطاف خان سے ) صوبائی حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق کُل ترقیاتی فنڈ میں بیوٹی فیکیشن کے لئے مختص 5فیصد کے تحت جاونڈ کے مقام پر نو تعمیر شدہ یاد گار کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عامر افاق نے کیا بعد ازاں جنرل بس سٹینڈ کبل کیلئے مختص اراضی کا دورہ کرنے کے بعد TMAکبل کی صفائی مشینری اور عمارت کا بھی معائنہ کیا اور DCسوات کو تحصیل کبل میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر DC سوات کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر افاق نے کبل کے علاقہ جاونڈ کے مقام پر نو تعمیر شدہ یاد گار کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد ،تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ،TMOکبل عرفان خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر افاق نے بعد ازاں جنرل بس سٹینڈ کبل کیلئے مختص اراضی کا دورا کرنے کے بعد TMAکبل کی صفائی کے لئے موجود مشینری اور عمارت کا معائنہ کیا DCسوات کو تحصیل کبل میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر DC سوات کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔
1,322 total views, no views today



