سوات،سوات میں 2خواتین میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6ہوگئی،خواتین کو سیدوشریف کے میڈیکل بی وارڈ میں داخل کردیا گیا ،اسپتال ذرائع کے مطابق سیدوشریف اسپتال میں لائی جانے والی دو خواتین مریضاؤں 46سال کی مسماۃ بخت راجہ زوجہ بختیار اور45سال کی مسماۃ زیبا زوجہ فضل مولا ساکنان امانکوٹ (مینگورہ)
میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور دونوں خواتین کو اسپتال کے میڈیکل بھی وارڈ میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ،اسپتال ذرائع کے مطابق امسال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جبکہ امسال پہلی بار ڈینگی مچھر نے خواتین کو کاٹ کر متاثر کیا ہے اس سے قبل چاروں متاثر ہونے والے مریض مرد تھے جن میں سجاد سکنہ امانکوٹ،پولیس اہلکار دلدار سکنہ کوکڑئی،ٹرک ڈرائیور صاحب ذادہ سکنہ برہ بانڈئی اورمیلیشاپلٹ شخص عارف اللہ سکنہ چارباغ شامل ہیں ان چاروں مریضوں کا سیدوشریف میں کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ دونوں خواتین مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
397 total views, no views today


