سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد سوات میں قومی اسمبلی کی نشستیں دو سے بڑھ کر تین اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں سات سے بڑھگئیں۔ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 2 سوات میں تحصیل بحرین، تحصیل خوازہ خیلہ، تحصیل چارباغ، اشاڑے، دارمئی، لنڈی گڑھئی، سخرہ اور راحت کوٹ کے علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 3 سوات میں تحصیل بابوزئی (مینگورہ)، تحصیل بریکوٹ کے تمام علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 4 سوات میں تحصیل کبل، میونسپل کمیٹی کبل، میونسپل کمیٹی مٹہ اور مٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل مٹہ شامیزئی کو شامل کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے، تاہم شہری حلقہ پی کے 5مینگورہ سے گل کدہ کے کچھ حصہ کو دوسرے حلقے میں شامل کیا گیا ہے۔
1,254 total views, no views today



