سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رہنما سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل ، کانجو پولیس کے مطابق عشاء کے نماز کے بعد نامعلوم افراد نے ننگولئی کے امن کمیٹی کے رہنما پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس سے علی سیراج ولد شہاب علی جان سکنہ ننگولئی
اور ظفر ولد محمد اسحاق شدید زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ، سیدو شریف ہسپتال کے مطابق دونوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
460 total views, no views today
Comments


