کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال خان نے کبل جو ڈیشل کمپلکس میں لائبریر ی کا افتتا ح کرنے کے بعد معائینہ کر نے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد جو ڈیشل کمپلکس کبل پر کام مکمل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وکلاء لو گوں کو انصا ف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں بار اور بنچ کا معاشرے میں اہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیشل کمپلکس کبل میں سہولیات کے فقدان کو جلد پورا کر کے عنقریب سولر سسٹم فراہم کرینگے جس سے وکلاء برادری کے مشکلا ت کم ہو جائے گی انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ عوام کے سا تھ قریبی روابط رکھیں کیونکہ معاشرے میں وکلاء کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں تقریب سے بار کے صدر فضل ربی تا ؤ س خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جو ڈیشل کمپلکس کبل کے ایڈیشنل سیشن جج ممریز خان اور دیگر جج صا حبان بھی موجود تھے۔
2,221 total views, no views today



