مینگورہ، ڈپٹی کمشنر سوات نے سرکاری و نجی اداروں ، کارخانہ جات ، ہوٹل اور دیگر اداروں کو 3 دنوں میں بلڈنگز کو ڈینگی وائرس / لاروے سے کلیئر کرانے کا سرٹیفیکیٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا ، اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز DC محمود اسلم وزیر کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس جمعہ خان ، ایکسین ہائی وے ، ایکسین بلڈنگز ، محکمہ صحت ، تعلیم ، زراعت اور مختلف این جی او کے حکام ، پی پی ایچ آئی کے عمران خان یوسفزئ ، محکمہ ایریگیشن ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیوز نے شرکت کی ، DC محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ڈینگی لاروے / وائرس کو سرکاری و نجی سکولوں دیگر اداروں کے بلڈنگز سے مکمل طور پر ختم کرانا ضروری ہے
، گھروں کی سطح پر بھی اس سلسلے میں اقدامات کررہے ہیں ، تاہم سرکاری عمارت اور کارخانہ جات وغیرہ کو بھی کلیئرنس سرٹیفیکیٹ پیش کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کو سفارش کی جائیگی انہوں نے علماء ، اساتذہ ، طلباء اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اداروں ، گھروں ، سکولوں ، مدارس اور محلہ جات میں ڈینگی وائرس کی روک تھام ، عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں ، یہ اہم قومی مسئلہ اور ڈینگی سے نجات کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ سکولوں خصوصاً زنانہ سکولوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، تا ہم معتلقہ ڈی ای اوز 3 دنوں میں کلیئرنس رپورٹ دیں اور واضح کریں کہ ہم نے سکولوں سے ڈینگی لاروے کا خاتمہ کردیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گے ۔
418 total views, no views today


