کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نا ئب صدر عظمت علی خان نے کہا ہے کہ انجینئر امیر مقام واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پوری زندگی ملک و قوم کے خدمت کے لئے وقف کردی ہے مو صوف منتخب ہوئے بغیرسوات کے لئے اربوں روپے کی ترقیا تی کام کر چکے ہیں جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کے تمام ممبران اسمبلی ملکر بھی نہ کرسکے صوبائی حکومت اور عمران خان کے دعوے جھو ٹے ثا بت ہوئے اداروں میں اصلاحا ت کے با تیں ، تبدیلی ، بلدیاتی نظام کی کامیابی،کر پش خا تمہ اور 90دنوں میں نیا پاکستان بنانے کی تمام جھو ٹے وعدے ہوا میں اُڑ گئے اس وقت واحد لیڈر انجینئر امیر مقام ہے اور واحد جما عت PMLNہے جو ملک و قوم کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ امیر مقام کے قیا دت پر فخر کر تے ہیں آئندہ الیکشن میں خیبر پختونخواہ سمیت مر کز میں حکومت بنائینگے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کبل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام نے کڈنی ہسپتال، سوئی گیس منصو بے ، ایکسپریس وے ، بجلی گریڈ اسٹیشنزجیسے اہم کارنا مے انجام دے کر پورے سوات کے لو گوں کی دل جیت لئے ہیں اسی وجہ سے عوام سبز جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں درست اور صحیح طریقے سے ہوئے ہیں خصوصا پی کے 8کو عوامی امنگوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے امیر مقام کا حلقہ بندیوں میں کردار ادا کرنے میں کوئی صداقت نہیں 16مارچ کو تحصیل کبل ڈھیرئی گراونڈ پر منعقد ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس میں مر کزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام تمام فیصلے مشاورت سے کر رہے ہیں آئندہ الیکشن میں کسی دوسرے پارٹی کے سا تھ اتحا د کرنا یا نہ کرنا پارٹی قیا دت مشاورت کے سا تھ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران پا رٹی قیادت نے کسی کو بھی ٹکٹ دیا تو ہم بھر پور طریقے سے فیصلے کو قبول کرینگے انہوں نے سینٹ الیکشن پر بحث سے گریز کر تے ہوئے صرف یہ کہا کہ پی ٹی آئی ممبران کے ہارس ٹریڈنگ بارے عمران خان کے بیانات کافی ہیں البتہ 500ارب روپے بھی مل جائے تو ضمیر کا سودا نہیں کرنا چائیے کیونکہ یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں PMLNکا سا تھ دے کر گذشتہ 15سالوں سے پختون قوم کو سبز با غ دکھاکر دھوکہ دینے والوں کو عبر ت نا ک شکست کی تیاری کریں۔
1,026 total views, 2 views today