مینگورہ، ڈینگی وائرس نے سراٹھالیا، کئی افرادمیں وارئس کی تصدیق انتظامیہ کیطرف سے سپرے مہم ناکام، کہیں پر بھی سپرے نہیں کیاگیا،شہرکے مختلف علاقوں میں انڈے اور لاروے بھی برآمد امانکوٹ اور گردونواح متاثرہونے کاخدشہ، بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تومریضوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔ مینگورہ شہرمیں کمپین اور گھرگھر آگہی مہم کے باوجود ڈینگی نے پھرسے سراٹھالیا امانکوٹ میں متعددافراد میں وائرس کی تصدیق ہوکچی ہے
جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں لاروے اور انڈے بھی برآمد ہوچکے ہیں جو انتظامیہ کی نااہلی ثابت کررہی ہے۔ ادھر انتظامیہ کیطرف وائرس کیخلاف سپرے مہم بھی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے ابھی تک کسی قسم کاسپرے شہر کے کسی بھی حصے میں نہیں ہوا اور نہ ہی ڈینگی کو مسئلہ سمجھکر آگہی مہم چلائی گئی ہے البتہ باہر کے ڈونرز نے نے پراجیکٹس کے تھرو خطیر رقم خرچ کرکے شہر میں پمپلٹس تقسیم کئے انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی کردار ادانہیں کیا۔ اب بھی اگرانتظامیہ حرکت میں نہ آئی توڈینگی وائرس پچھلے سال کی طرح پھیل کرجانوں کے ضیاع کاباعث بن سکتاہے۔
528 total views, no views today


