مینگورہ ، رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مستحق سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کا واضح ثبوت اساتذہ اورکلرکوں کی اپ گریڈیشن ہے اوراس کے بعد پیرامیڈیکس کو بھی اپ گریڈ کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اگست میں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفترسیدوشریف میں انصاف پیرامیڈیکس فورم کے عہدیداروں واراکین سے گفتگواورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پیرامیڈیکس کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا
مگر اب پیرامیڈیکس کو بھی وعدہ کرناہوگا کہ وہ اپنی زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کریں گے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل اورمشکلات کو دور کرنے سمیت سرکاری ملازمین کی اپ گیڈیشن اورپروموشن کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے ،اس سے قبل انصاف پیرامیڈیکس فورم کے صدر خورشیداحمد،عصمت اللہ خان ،محمدآیازاوردیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ظلم وناانصافی کے خلاف اورمظلوموں کو دہلیزپرانصاف فراہم کرنے کیلئے کمربستہ ہے ،پہلے اساتذہ اورپھر کلرکوں کی اپ گریڈیشن اورترقیوں پر جہاں پی ٹی آئی خراج تحسین کی مستحق تھی وہاں پیرامیڈیکس میں پھیلی ہوئی بے چینی اوراحساس محرومی فطری عمل تھا اوراس احساس محرومی کودور کرنے کیلئے انصاف پیرامیڈیکس فورم کاقیام عمل میں لایا گیا جس نے اس ایجنڈے پر کام شروع کیا ،انہوں نے کہاکہ پہلے سے موجود چاردرجاتی فارمولا پی ایم اے سوات کی سابق کابینہ نے عصمت اللہ خان کے ذریعے وزیراعلیٰ کو پیش کیا جس پر موصوف نے رپورٹ طلب کی،انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ایم پی اے فضل حکیم خان سمیت دیگرممبرا ن اسمبلی ،رکن قومی اسمبلی مرادسعید،سینئروزیرسراج لحق اوردیگرنے ہمارے ساتھ کافی تعاؤن کیا جس کے نتیجے میں ہماری برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ ہوا اوران کی بے چینی دورہوگئی جس پر ہم وزیراعلیٰ اورممبران اسمبلی کا شکریہ اداکرتے ہیں،اس موقع پر پیرامیڈیکس فورم ایازخان،طارق اورفورم کے ڈویژنل وضلعی عہدیداربھی موجودتھے۔رپورٹ: نظام رشید
509 total views, no views today


