سوات، سیدوجی پی اوکے ملازمین نے مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے اکبرعلی،فضل وہاب ،محمدرحمان اوردیگرکہا ہے کہ سوات کے صدر مقام سیدوشرویف میں ڈویژنل سطح پر جی پی اوقائم تھامگر بعدازاں بٹ خیلہ اورپھر تیمرگرہ میں جی پی اوقائم کیاگیا
جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی،انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ افس کیلئے سیدوافس سے چھ اہلکارٹرانسفرکئے گئے جس کی وجہ سے سیدوافس کاکام رک گیا،انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات سے جی پی او کی ساکھ بری طرح متاثرہورہی ہے اورنتیجے میں عوام کا اعتماد بھی اٹھ رہاہے ،انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ میں قائم ہونے والے غیرضروری جی پی اوکوختم کرنے سمیت سیدوافس کے اہلکاروں کو وپس لایا جائے جبکہ بٹ خیلہ افس کے نااہل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپرتبدیل کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
449 total views, no views today


