سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سراج آباد نویکلے میں عالم گل نام شخص کے مکان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے اس کا جواں سال بیٹا شدید زخمی، ایک کمرہ بمع سامان مکمل تباہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ سراج آباد نویکلے میں عالم گل نام شخص کے مکان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے اس کا جوان بیٹا شدید زخمی ہوگیا جبکہ مکان کا ایک کمرہ جس میں ہزاروں مالیت کے سامان موجود تھے جو تباہ ہوچکا ہے ، مذکورہ شخص ایک دو کان میں دس ہزار روپے کا ملازم ہے اس کا تمام اساسہ یہ دوکمرے مکان تھا ، جو انہوں نے 20سال کے طویل عرصہ میں تعمیر کیا تھا ، انہوں نے صوبائی حکومت ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ میں اپنے زخمی بیٹے کا علاج کرواور مکان کے مرمت کرو تاکہ رہنے کا قابل رہے ۔
1,601 total views, no views today