سوات، سوات میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری، ڈینگی مچھر نے مزید چار افراد کو کاٹ ڈالا، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، جن کو ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کردیا ہے، انتظامیہ کے مطابق اس وقت سیدو شریف ہسپتال میں ڈینگی مرض میں مبتلا نو مریض داخل ہے جن میں
سے چار خواتین جبکہ مرد مریضوں کی تعداد پانچ ہے ، جن کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات دی جارہی ہے، انتظامیہ کے مطابق چھ مریضوں کو علاج دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جاچکا ہے ۔
463 total views, no views today
Comments


