مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام) پولیس شک کے بنیاد پر بار بار تنگ کر رہی ہے،بار بار تھانہ اور عوام کے سامنے بے عزت کر نے پرخود کشی کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے،نوٹس لیا جائے،نوجوان خان جان کا میڈیا کے سامنے دہائی تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ اشاڑی پیراودئی کے رہائشی نوجوان خان جان ولد بلادر نے میڈیا سے فر یاد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے چوری کے واردات میں پکڑا گیا تھا اور اس چوری سمیت اج تک مجھ پر ایک بھی چوری ثابت نہیں ہوئی مگر اس چوری میں مجھ سے ڈرامائی طور پر تصویر لی گئی ،ڈرامائی طور پر اس طرح کہ مجھے حوالات سے نکالہ گیا اور میرے گھود میں بکری کا بچھڑاتھمایا گیا ور اس کے ساتھ میرے تصویر کھیچوائی گئی اس وقت میرے سمجھ میں نہیں ارہا تھا کہ یہ پولیس میرے ساتھ کیا کرپر رہی ہے مگر پولیس نے اس تصویر کو تھانے میں لگے چوروں کے بورڈ پر چسپان کیا گیا او میرا نام دس نمبریوں میں ڈالا گیا ،بس اس وقت سے مٹہ میں جہاں بھی چوری ہوتی ہے مٹہ پولیس و اشاڑی چوکی کے پولیس مجھے پکڑ لیتے ہے حوالات میں راتیں بھی گزاری مار بھی کھائی مگر تاحال مجھ پر ایک بھی چوری ثابت نہیں ہوسکی ،گزشتہ دنوں مٹہ درشخیلہ میں بھینسوں کے چوری ہوئی اس کے بعد مٹہ پولیس و اشاڑی پولیس نے میرا جینا حرام کر دیا اور بار بار میرے گھر و تبیلے کے تالا شی کی جارہی اور مجھے بھی گھر سے اٹھا یا جا رہا ہے پھر رات گزارنے کے بعد مجھے زمانت پر چھوڑ دیا جاتا ہے ،فر یادی نوجوان نے کہا کہ اتنا تنگ ہو گیا ہوں کہ خو د کشی کر نے کو جی چاہ رہا ہے کیوں کہ اپنے بچوں کے سامنے بے عزت عوام کے سامنے بے عزت کیا جارہا ہے نوجوان نے کہا کہ اس سلسلے میں سیدو کچہریوں میں درؒ خواست بھی جمع کی جبکہ گاوں کے لوگ جبکہ علاقے کہ سیاسی لوگ ، ویلج کونسل ناظم بھی میرے بارے میں ضمانت دینے کو تیار ہے اور با بار پولیس کو مطلع کیا ہے کہ یہ بندہ ان چیزوں سے پاک ہے مگر پولیس ہے کہ ماننے کو تیار نہیں لہذا ڈی پی او سوات،ایس پی اپر سوات میریاز خود انکوائری کرے اگر اس قسم کے سر گر میوں میں ملوث ہوا تو جو سزا ملے گی قبول ہے مگر بے جا تنگ کر نا اور بے عزت کر نا بند کیا جائے۔۔
1,630 total views, 2 views today