مینگورہ،والدین مرضی کے خلاف شادی کرانا چاہتے تھے جس کی بنا ء پر اپنی مرضی سے واجد علی کے ساتھ شادی کرلی ہے ، اغواکی خبر بے بنیاد ہے ، پولیس بیان بدلنے کیلئے بے جادباؤ ڈال رہی ہے ، تحفظ فراہم کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے رضیہ بی بی اور اس کے شوہر نے سوات پریس کلب میں میں پریس کانفرنس کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ 7 جولائی کو آخری پیپر دینے کے بعد میں اپنی مرضی سے واجد علی کے ساتھ شادی کی غرض سے چلی گئی کیونکہ میرے والدین میرے مرضی کے بغیر میرے شادی دوسری جگہ کرنا چاہتے تھے ، رضیہ بی بی نے مزید یہ بتایا کہ ایس ایچ اواعتبار خان تھانہ کروڑہ نے مجھے بار بار بیان بدلنے پر مجبور کیا لیکن میں نے اپنا بیان نہیں بدلا ، اپ وہ میرے شوہر اور مجھے ہراساں کررہے ہیں ، جس پر ہم زویر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، آئی جی ، چیف جسٹس اور دیگر سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔
477 total views, no views today


