کبل(تحصیل رپورٹر) پاک فوج کے زیر نگرانی ہنستا مسکراتا سوات کے تحت کھیل ہماری شان مقابلوں کے دوران یونین کونسل دیولئی کے ویلج کونسل سم دیولئی،دیولئی ون،دیولئی ٹو اور ویلج کونسل نصرت کے والی بال ٹیموں کے مابین زبردست ٹاکرا ہوا جس کا فائنل ویلج کونسل سم دیولئی اور ویلج کونسل دیولئی ٹو کے مابین کھیلا گیا جہاں پر زبردست مقابلے کے بعد ویلج کونسل ٹو نے کامیابی حاصل کرکے ونر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی کونسلر طارق خان تھے جبکہ وی ڈی سی چئیرمین اختر علی خان،ناظم خورشید علی،ناظم جعفر خان،پرنسپل جی ایچ ایس ایس راج ولی خان،نورزمین شاہ جی ایچ ایس ایس اگارے چملہ بونیر کے علاوہ عمائدین علاقہ اور عوام نے بھر پور شرکت کی اور والی بال کے زبردست مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تفریح کے بہترین موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر علی خان،طارق خان اور جعفر خان نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معا شرے کے دلیل ہوتے ہیں جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال اور جیلیں ویران رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کھود نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ علاقے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن گراونڈز اور مراعات موجود نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں ضائع ہورہی ہیں انہوں نے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر موڑ پر شانہ بشانہ رہ کر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
2,620 total views, no views today



