سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاضی جج /سپیشل کورٹ صاحب سوات نے منشیات کے مقدمہ میں ملزمان کو دس دس سال قید سخت گزارنے اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ وبعدم ادائیگی جرمانہ مزید 6ماہ قید محض گزارنے کا سزا سنائی گئی ،تفصیلات کے مطابق ملزمان مسمیان شفیق ولد مجیب الرحمان (۲)احمد ولد نواب خان (۳) محمد صدیق ولد بیکٹ حاجی ساکنان باڑہ ایجنسی مقدمہ علت نمبر 604سال 2016 جرم زیر دفعہ 9(c)CNSA تھانہ غالیگے میں ملوث تھے۔ ملزمان بذریعہ موٹرکار گاڑی منشیات (چرس) سمگل کررہے تھے اورموٹرکار سے 12 کلو گرام سے زیادہ چرس برآمد ہوئی تھی۔ ملزمان کا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاضی / جج سپیشل کورٹ صاحب سوات کے عدالت میں زیر سماعت رہا۔ جس میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دس دس سال قید سخت اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کا سزایاب کیاگیا۔ اسی طرح ملزمان کو جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید محض کا سزایاب کیاگیا ہے۔
1,702 total views, 2 views today