سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات سے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران سوات کے صحافیوں کی تعاؤن پر ان کا مشکور ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے صحافیوں سے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے کیا ، پریس کلب پہنچنے پر چیئرمین شہزاد عالم،یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اور جنرل سیکرٹری فضل خالق خان سمیت دیگر صحافیوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر آفاق نے کہا کہ سوات میں اپنی تعیناتی کے دوران یہاں کی صحافیوں کی جانب سے عوامی مسائل کی بروقت نشان دہی کی وجہ سے ہر ممکن کوشش رہی کہ لوگوں کے مسائل وقت پر حل ہوں، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کے بغیر کوئی بھی عوامی مسئلہ بروقت حل ہونا ممکن نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافی اپنی ذمہ داریاں اسی طرح جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ سے تعاؤن جاری رکھیں تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہونے کے ساتھ ساتھ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کے ثمرات سے عوام کو بھرپور طریقے سے مستفید کیا جاسکے ، اس موقع پر معزز مہمان کو روایتی چادر اور پکول کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
1,719 total views, no views today



