مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم عبدلجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں عوام اس وقت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور نام نہاد تبدیلی والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی والوں نے عوام کیساتھ دھوکے اور جھوٹ کی علاوہ کچھ نہیں کیا ہے نیازی کے طرح یہاں پر بھی حکومتی لوگ ہوا میں منصوبے بناکر اعلانات کرتے ہیں لین زمینی حقائق تو کچھ اور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیلگرام مٹہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ جلسے میں بڑی تعداد پر اہم خاندانوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دیکر نام نہاد تبدیلی والوں نے عوام کو بڑی دھوکہ دیا ہے جسکا بدلہ عوام نے ائندہ الیکشن میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام بڑی تعدادمیں عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں قیام امن کی تاریخی عوامی تحفے کی علاوہ صرف تین سال میں جو ترقیاتی کام کی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے اور اگر عوام نے ائندہ الیکشن میں ساتھ دیا تو عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے پہلے کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
1,580 total views, no views today



