سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کی بوڑھی خاتون فریاد لیکر سوات نیوز ڈاٹ کام اور سوات پریس کلب پہنچ گئی، صوبائی حکومت کو بیٹے کے قاتلان گرفتارکرنے یا انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا، مالم جبہ کے علاقہ کشورہ سے تعلق رکھنے والی بوڑھی خاتون نے کہا کہ علاقہ کے بااثر افراد نے فائرنگ کرکے میرے بیٹے کو قتل کردیا تھا مرنے سے قبل میرے بیٹے نے ملزمان کی نشاندہی اور پولیس کو رپورٹ دی تھی تاہم عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا ہے جس کے بعد وہ بااثر ملزمان اب میرے خاندان کو مروانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، بوڑھی خاتون نے کہا کہ حکومت ملزمان کو پکڑلیں یا ہمیں موت دیدیں کیونکہ ہم غریب لوگ ہیں ان بااثر افراد کی دھمکیاں مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں،
1,008 total views, 2 views today
Comments