کبل(تحصیل رپورٹر) حراء ایجوکیشن فاونڈیشن سوات ریجن کے زیر اہتمام سکالر شپ ٹسٹ حراء سکول توتانوبانڈئی میں منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کے حراء سکولز کے جماعت پنجم سے جماعت ہشتم تک 400طلبہ و طالبات نے شرکت کی این ٹی ایس طرز پر لینے والے ٹسٹ کو شفاف بنانے کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حراء سکولز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد فاروق نے کہا کہ ٹسٹ کا مقصد ریجن کے سطح پر ذہین طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنے سمیت حوصلہ افزائی کے لئے فاونڈیشن کی طرف سے مالی معاونت کرنا ہے کیونکہ ٹسٹ میں شامل کلاس وائز ٹاپ تھری سٹوڈنٹس کو سکالر شپ دیا جائے گا انہوں نے حراء سکولز توتانوبانڈئی کو ٹسٹ کے لئے موزون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں جبکہ بہترین انتظامات پر سکول سٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا حراء سکول توتانوبانڈئی کے ڈائریکٹر یعقوب خان نے حراء فاونڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلبہ و طالبات کو پرسکون ماحول میں ٹسٹ دینے کے لئے حراء سکول توتانوبانڈئی کا انتخاب کیا اس موقع پر محمد ابراہیم حراء سکول اسلام پور،امجد علی حراء سکول کالاکلے،آفتاب حسین حراء گرلز سکول شریف آباد منگورہ،نواب علی حراء سکول ٹال،معروف شاہ حراء سکول کانجو،نعیم اللہ حراء سکول شاہ دھیرئی،سبحان علی انجم حراء سکول بلو گرام،اجمل خان حراء سکول کبل سمیت دیگر سکولوں کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
1,844 total views, no views today



