سوات (بیورو رپورٹ)مینگورہ اوردیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے کئی گاڑیاں برساتی ریلے کی نذرہوگئیں جس کے سبب لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ،قمبر میں برساتی نالے کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ،متاثرہ افرادمیں مینگورہ کا رہائشی آصف اقبال بھی شامل ہے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ قمبر میں گاڑی پارک کی اوردوست کے ہاں چلاگیااس دوران بارش شروع ہوئی جب میں واپس آیا تو گاڑی ریلے کی نذرہوگئی تھی ،انہوں نے کہاکہ کافی دوڑ دھوپ کے بعد رات گئے گاڑی کافی دور سے برآمد ہوئی تاہم وہ ایسی حالت میں تھی کہ اب اس کی بحالی اور مرمت میرے بس کی بات نہیں ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکام کو درخواست دی ہے جنہوں نے تعاؤن کا یقین دلایا ہے،انہوں نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں تعاؤن کی اپیل کی ہے۔
1,196 total views, no views today



