مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 8سے 6امیدواروں کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی ٹکٹ کس کو دیتی ہے پارٹی کیلئے ایک امتحان بن گیا کارکنان پریشان تفصیلات کے مطابق نئے صوبائی حلقوں سے اگر ایک طرف دیگر سیاسی جماعتوں کو مشکلات پیدا کی ہے تو دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی جو تمام سیاسی جماعتوں سے پہلے ٹکٹوں کی مسئلہ پر قابو پانے میں کامیاب ہوکر اعلانات کی تھی اور باقاعدہ ان امیدواروں نے الیکشن مہم چلانے کا سلسلہ شروع کی ہے لیکن نئے حلقوں کی وجہ سے حلقہ پی کے 8اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کیلئے ایک درد سر بن چکا ہے کیونکہ اس وقت چھ امیدواروں نے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کشور خان سین پوڑہ محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ شکردرہ پرویز خان شور شیر شاہ خان بانڈئی فضل غفار خان گوالیرئی اکرام خان پختونیاروینئے شامل ہے اور پارٹی ٹکٹ اس وقت ایک ہے جو بظاہر پارٹی قائدین کیلئے ایک مشکل فیصلہ ہے ادھر حلقے کی عوام بھی اس کشمکش ہے کہ پارٹی حلقہ پی کے 8کی ٹکٹ کس کو دیتی ہیں جو اس وقت پارٹی کے ذمہ داروں کیلئے ایک کڑا امتحان ہے
1,208 total views, no views today



