سوات،سوات کے علاقے اینگروڈھیرئی میں دریائے سوات سے ایک نوجوان کی لاش ملی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیرئی سے ایک نوجوان کی لاش ملی جس کی اطلاع رحیم آباد پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا
اور شناخت کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے ،ضلع بھر میں اب تک درجنوں افراد ریائے سوات میں نہاتے ہوئے یا کھیلتے ہوئے ڈوب کر جان سے گئے ہیں ۔
411 total views, no views today
Comments


