سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سی ٹی ڈی کی اہم ترین کارروائی، ڈی ایس پی کے گھر کو جلانے اور لوٹنے والا اہم دہشت گرد گرفتار ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد علی رضا کو اوڈیگرام سے گرفتار کرلیا گیا ، جس پر الزام ہے کہ دہشت گردی کے دوران 2008 میں علی رضا نے سابق ڈی ایس پی خدا بخش کے گھر کو لوٹنے کے بعد اگ لگا دی تھی ، گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ، جہاں پر اس سے تفتیش کی جارہی ہے
1,531 total views, no views today
Comments



