سوات(نمائندہ خصوصی)انتخابات میں قومی وطن پارٹی سوات کے ہر حلقہ میں مضبوط امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے پہلے کے نسبت اس بار زیادہ نشستیں حاصل کرکے صحیح معنوں میں اس صوبے کے محرومیوں کے خاتمے میں مدد ملیں گے اس بار تہیہ کرلیا کہ جس طرح دیگر عوامی مسائل حل نہیں ہوئے اس پر خصوصی توجہ دے کر سوات کو دیگر علاقوں کے نسبت ماڈل بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور قوم کا ایک ایک پیسہ قوم پر خرچ کرکے اس کی محرومیاں ختم کرنے میں پارٹی مضبوط کردار ادا کریں گے تاکہ صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرکے سوات کے لوگوں کوترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکرکے ایک نیا سفر شروع کرسکے ان خیالات کا اظہار سوات کے معروف سیاسی شخصیت سابق تحصیل نائب ناظم اور قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے کہا کہ صوبائی سطح پر قومی وطن پارٹی اکثریت کے بنیاد پر سیٹیں حاصل کرینگے قوم کے نمائندگی اور اان کے محرومیوں کا آزالہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہر حلقہ میں اپنا امیدوار لائیں گے تاکہ پارٹی منشور کے مطابق عوام کے بہتر نمائندگی کی جاسکے اور عوام کو وہ بنیادی ضروریات اور مسائل کے خاتمے میں مدد دے سکے رحیم آباد اور دیگر علاقوں میں ابھی تک عوام محرومیوں کا شکار ہے اور ان کے مسائل کے حل پر کسی نے توجہ نہیں دی جو ان کا حق ہے اس کے حصول میں قومی وطن پارٹی کی جدوجہد جاری رہیگی
1,776 total views, no views today
Comments



