سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات میں امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ، جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مرکزی شہر مینگورہ میں متحدہ مجلس عمل کے جانب سے احتجاجی جلوس اور ریلی کا انعقاد کیا جس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام اور دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک تھے ، جبکہ تحصیل کبل میں بلدیاتی نمائندوں کے جانب سے احتجاج کیا گیا اور نینگولئی سے کوزہ بانڈی تک جلوس نکالا گیا جس میں بلدیاتی نمائندے ، سیاسی افراد اور عمائدین علاقہ شریک تھے اس طرح سوات کے تحصیل مٹہ میں بھی مذہبی جماعت کے جانب سے احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مظاہروں میں عوام نے انڈیا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے فوری طور پر مسلم ممالک میں مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ افغانستان میں چند دن پہلے مدرسے پر نیٹو بمباری میں کمسن حفاظ قران کے شہادت اور کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کے خلاف سوات کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا گیا ،احتجاجی مظاہروں کے آخر میں پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
1,272 total views, 2 views today