سیالکوٹ: بھارت کی سرحدی فوج نے چھرواہ سیکٹر پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چھرواہ سیکٹر میں چناب رینجرز کی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ چناب رینجرز کے جوانوں نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فورسز کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ واقعے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
475 total views, no views today
Comments


