کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹیغک کی بوسیدہ بلڈنگ کی چھت کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتی ہے سینکڑوں طالبات کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں بار بار شکایات کے باوجود کوئی شینوائی نہیں ہورہی ارباب اختیار نوٹس لے کر فوری کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار گاؤں ٹیغک سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹیغک کی چھت بوسیدہ ہوگئی ہے جس سے وقتا فوقتا سیمنٹ کے ٹکڑے بچوں پر گرتے رہتے ہیں جبکہ بارش کے دوران چھت ٹپکتی رہتی ہے جو سینکڑوں طالبات کے لئے کسی بڑے اذیت سے کم نہیں جبکہ اکثریت بچیاں خطرے کے پیش نظر سکول جانے سے کتراتے ہیں جسکا بچیوں کے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام بالا نوٹس لے کر سکول کے چھت کو مرمت کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ سکول ہذا کے سینکڑوں طالبات یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں۔
1,814 total views, no views today



