سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل کوارڈی نیٹر الیکشن منیجمنٹ سیل حاجی محمد رحمان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاک دامن اور با صلاحیت افراد کو انتخابی میدان میں اُتاریں گے تحریک انصاف نے اُمیدواروں کی نامزدگی کا جو پیمانہ مقرر کر رکھا ہے اس سے با صلاحیت افراد سامنے آئیں گے ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے عوام نے تحریک انصاف کو پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سوات کے رہنما عدیل نواز خان اور یونین کونسل کانجو کے صدر فیصل خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے لوگوں نے تحریک انصاف کو توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے اور عوام اس بار پہلے سے زیادہ تحریک انصاف کو مینڈیٹ دینے کیلئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن میں با صلاحیت افراد کو انتخابی میدان میں اُتارنے کی حکمت عملی وضع کر دی ہے اور آئندہ الیکشن میں با صلاحیت ، پاک دامن اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار افراد کو انتخابی میدان میں اُتاریں گے تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہے ۔
1,595 total views, no views today



