راولپنڈی: شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں موجود دہشت گرد آج علی الصبح پاک فوج کی کارروائی سے بچ نکلنے کے لئے اپنی کمین گاہوں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ جیٹ طیاروں نے انہیں جالیا ۔
طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.
واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، اس دوران مختلف کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
448 total views, no views today
Comments


