سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے خوبصورت علاقہ سلاتنڑ میں واقع جنگل کو ٹمبر مافیا صاف کرنے لگا، جنگلات کٹانی پر پابندی کو سمگلروں نے اپنے پاوں تلے روندھ ڈالا، کھلے عام کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق وادی سلاتنڑ میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، لیکن محکمہ فارسٹ کٹائی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں، ضلع سوات میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے تاہم محکمہ کے جانب سے اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سخت سے سخت اقدامات فوری طور پر اٹھائی جائیں تاکہ جنگل کی کٹائی روکی جاسکیں، مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے ناراضگی کااظہار کیا کہ متعدد بار حکومتی نمائندوں کے علم میں یہ ایشو لائی گئی ہے تاہم اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،
2,513 total views, no views today



