سوات(خورشید علی)ضلع سوات میں بھی چیک پوسٹوں کو عنقریب ختم کرنے اور اختیارات مکمل طور پر سول انتظامیہ کےحوالہ کرنے کابڑا فیصلہ کرلیا گیا، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈڈویژن ظہیر الاسلام اور ڈی ائی جی اخترحیات نے کہا کہ سوات میں 61 چیک پوسٹیں قائم تھی جو اب صرف 6 رہ گئی ہے، جس پر اب ڈیوٹی پولیس اور لیویز دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چار اضلاع کے مکمل اختیارات کو سول انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہستہ اہستہ سوات مالاکنڈکے چیک پوسٹوں کو بھی ختم کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدی علاقوں میں بدستور موجود ہوگی، کمشنر مالاکنڈڈویژن نے کہاکہ سیلاب ، دہشت گردی اور زلزلہ نے سوات کو کافی نقصان پہنچایا ہے جس کے ازالہ کیلئے یہاں ترقیاتی کام جاری ہیں، پل ، سڑکیں اور سکول بن رے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیوٹی فکیشن پراجیکٹ سے مینگورہ شہر کے مسائل حل ہو جائینگے
1,830 total views, 2 views today