مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام)آل گرینڈ ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع سوات کا اپنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مطالبات منظور نہ ہونے کے صورت میں 17اپریل کو بنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کی ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں نورباچا ، جنرل سیکرٹری علی شیر ، حافظ محمد علی ، ذکریا باچا اور دیگر نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے ، مسائل کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کرام کو سروس سٹرکچر کے ساتھ ٹائم سکیم دیا جائے ، چاردرجاتی فارمولہ کالج کے طرز پر بحال کیا جائے ، ٹیچرزسن کوٹہ ملازمتوں میں بحال کیا جائے اور ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے جبکہ اضافی تعلیم پر ایکریمنٹ کی سہولت بحال کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ان جائز مطالبات کے منظوری تک ہم اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ، آل گرینڈ ٹیچر ز ایسو سی ایشن کی تمام تنظیمیں اور اراکین 17 اپریل کو صوبائی حکمران پارٹی کے چیئرمین عمران کے رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو 20اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ڈیوٹی سے مکمل کریں گے ۔
1,516 total views, 2 views today