اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے 29 جولائی بروز منگل سے یکم اگست بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران وفاق کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، نجی و سرکاری بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 29 جولائی کو منائی جائے گی۔
386 total views, no views today
Comments


