سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام این اے ٹو سوات کے رہنما الحاج بخت زادہ میاں نے کہا ہے کہ آج جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام غلبہ اسلام کانفرنس میں بڑی تعداد میں شریک ہونگے ، کارکنوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور جے یوآئی ضلع سوات کے قائدین اور کارکنان مٹہ میں اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ غلبہ اسلام کانفرنس تاریخی ثابت ہوگا جس سے سوات میں جمعیت علماء اسلام کے حق میں ایک ہوا چل پڑینگی ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور سوات کے ممبران سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ، موجودہ ممبران اسمبلی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل قائد اسلام مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں متحد ہے اور صوبے میں آئندہ حکومت متحدہ مجلس کا ہوگا
1,462 total views, 2 views today